: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ماسکو،21اکتوبر(ایجنسی) شامی صدر بشار الاسد غیر ملکی دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔ وہاں انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی۔ یہ بات چہارشنبہ اکیس اکتوبر کے روز شام کے سرکاری میڈیا نے بتائی۔ دمشق سے ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق 2011ء میں شام میں اسد حکومت کے خلاف احتجاجی
مظاہروں کے ساتھ شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دوران یہ بشار الاسد کا اب تک کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی اس ریاست میں 'دہشت گردوں کے خلاف145 دمشق اور ماسکو کے فوجی تعاون اور عسکری کارروائیوں کو جاری رکھنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ شامی صدر ایک ایسے موقع پر ماسکو پہنچے ہیں جب روس نے دمشق حکومت کی مدد کرتے ہوئے شام میں باغیوں کے خلاف اپنے فضائی حملوں کا سلسلہ 30 ستمبر سے شروع کر رکھا ہے۔